محمد خان بھٹی بطور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب غیر قانونی تعیناتی کا معاملہ،پنجاب کے موجودہ سیکرٹری ایکسائز اور سابق ڈی جی ایکسائز کو بھی اینٹی کرپشن نے مقدمہ میں نامزد کردیا۔
سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے ساتھ پنجاب کے دو سینیر بیوروکریٹ بھی نامزد کیے گئے ہیں۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے نیا مقدمہ درج کرکے سابق وزیر اعلی پرویزالہی کی گرفتاری ڈال دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے معاملہ پر مقدمہ میں نامزد کرکے پرویز الہی کو گرفتارکیا۔
نئی ایف آئی آر میں سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی،سابق سیکرٹری سروسز پنجاب محمد مسعود مختار کو بھی نامزدکردیاگیا
اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں سابق سیکرٹری کوارڈینیشن ڈاکٹر آصف طفیل بھی نامزد کیے گئے۔
ایف آئی آر کےمطابق پنجاب رولز آف بزنس کے تحت محمد خان بھٹی پرنسپل سیکرٹری تعینات نہیں ہوسکتے تھے27 جولائی 2022 کو سماء نے محمد خان بھٹی جی غیر قانونی تعیناتی کی نشاندہی کی تھی
ایف آئی آر کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ملازم پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی کی آسامی پر تعیناتی کا اہل نہیں تھا۔سابق سیکرٹری سروسز اور سابق سیکرٹری کو آرڈینیشن ٹو وزیر اعلی نے تعیناتی کی منظوری دی
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی نے سیاسی مفادات کیلئے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا۔