اسلام آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، دو موٹر سائیکل سوار ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔
اسلام آباد کے علاقے تھانہ کہنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، پولیس کے مطابق واقعے میں سنی علماء کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان جاں بحق اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی، جاں بحق اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید تفصیلات جانیے : سینیٹ میں عام انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مقتول مسعود الرحمان عثمانی سنی علماء کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے، ان کی نماز جنازہ کل دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مولانا مسعود الرحمان کی میت کو جامع مسجد رحمانی آبپارہ سے لے جایا جائے گا، سنی علماء کونسل کی تمام کارکنان کو کل دن ایک بجے آبپارہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔