5 جنوری حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی کا دن ہے،جسےہر سال مقبوضہ کشمیر کے حق خود ارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نےایک قرارداد منظورکی جو مقبوضہ کشمیرمیں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے
🔵 Today, #Kashmiris globally unite in observance of the Right to Self-Determination Day.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 5, 2024
On this day in 1949, the UN Security Council stood in support, endorsing the #Kashmiri people's right to shape their destiny through a UN-monitored plebiscite. #SamaaTV pic.twitter.com/D6HyupZYIr
ہرسال اس دن کو منانےکا مقصدعالمی برادری کو یہ یاددلانا ہےکہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداذ نہیں کر سکتے،اقوام متحدہ کو 74 سال پہلے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرنا ہوگا
مقبوضہ کشمیرکی عوام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایک اجتماعی سزا دی جا رہی ہے،بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو دنیا کے سب سے بڑے عسکری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیریوں کی بھارت کی ناانصافیوں کےخلاف خود کو منظم کرنےکی کوششوں کو بھارت وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کےذریعے دبا رہا ہے