روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے دوران روسی فوج میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت کا حق دینے سے متعلق میمورینڈم پر دستخط کر دیئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کےصدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے خلاف اسپیشل فوجی آپریشن کے دوران روسی فوج میں شامل غیر ملکیوں کو شہریت کا حق دینے سے متعلق میمورینڈم پر دستخط کر دیئے ہیں۔جس کے بعد روسی فوج میں ایگریمنٹ پر خدمات دینے والے غیر ملکی روسی شہریت کی درخواست دے سکیں گے۔
میمورینڈم کی کے مطابق یوکرین میں جنگ کے دوران روسی فوج کے ساتھ ایگریمنٹ پر کام کرنے والے غیر ملکی اور ان کےخاندان روسی شہریت کیلئے درخواست دے سکیں گے۔