پیپلزپارٹی نےالیکشن دو ہزار چوبیس کیلئے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30سے زائد جلسے کریںگے ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے دیئے جانے والے انتخابی شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو دس جنوری کوصوابی ،گیارہ جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد ،بارہ جنوری کولیہ، تیرہ جنوری کو بہاولپوراور چودہ جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ کریںگے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو چودہ جنوری کوخیرپور، پندرہ جنوری کولاڑکانہ میں انتخابی مہم کیلئےجائیںگے ۔ بلاول بھٹو سولہ جنوری کو قمبر شہداد کوٹ، سترہ جنوری کو بدین اورسانگھڑ میں جلسہ کریںگے۔ اٹھارہ جنوری کو نوشہروفیروز اور میہڑ، دادو میں جلسہ کریںگے۔ انیس جنوری کو رحیم یارخان اور بیس جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ ہو گا۔
سابق وزیر خارجہ اکیس جنوری کو لاہور ، تیئس جنوری کوچنیوٹ اور چوبیس جنوری کو سرگودھا میں جلسہ کرینگے ۔ پچیس جنوری کو لالہ موسی، چھبیس جنوری کوملتان اور ستائیس جنوری کو پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اٹھائیس جنوری کو راولپنڈی، انتیس جنوری کوضلع کرم اور تیس جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ ہوگا۔
بلاول بھٹو اکتیس جنوری کومالاکنڈ ، یکم فروری کوخضدار ، دو فروری کوکندھکوٹ کشمور، شکارپور اورجیکب آباد میں جلسے کریں گے۔ بلاول بھٹو تین فروری کومیرپورخاص، چار فروری کوحیدرآباد اور پانچ فروری کو کراچی میں جلسہ کریںگے۔ چھ فروری کو لاڑکانہ جائیں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے۔