سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم نامزد کردیا، بلاول کا نام آصف زرداری نے پیش کیا تھا۔
لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں آصف زرداری نے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا، سی ای سی نے منظوری دیدی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور اور عام انتخابات کی مہم سے متعلق مشاورت بھی ہوئی، سی ای سی اجلاس میں پی پی پی کے تمام اراکین شریک ہوئے، ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق سیاسی رابطوں پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی، جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔