آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلئےحکومتی اقدامات کی ایک بار پھر حمایت کی یقین دہانی کرادی ، جبکہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکا نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونےوالی مجموعی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا،جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ،نگران وفاقی کابینہ، وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔مختلف وفاقی وزارتوں نےاہم شعبوں میں منصوبوں پرپیشرفت اورسرمایہ کاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سےآگاہ کیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نےسعودی عرب،قطرکیساتھ سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینےاوردوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافےکو سراہا،یواےای،کویت کیساتھ مفاہمت کی یادداشتوں،فریم ورک معاہدوں پردستخط کی تعریف بھی کی ۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو بھرپور طریقےسےآگےبڑھائیںاورمقررہ مدت کے اندر سرمایہ کاری منصوبوں کی تکمیل کویقینی بنایاجائے۔
اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلئےحکومتی اقدامات کی حمایت کی یقین دہانی کروائی اور پاک فوج کےغیرمتزلزل عزم کایقین دلایا۔