مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ 1800 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1543 روپے گر کر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کا ہوگیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1423 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 66 ہزار 226 روپے رہی۔
خیال رہے کہ امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ نے سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں کو پر لگادیئے، اور گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 روز کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔