پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق 31 دسمبر 2023ء تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 81 لاکھ 71 ہزار 82 گانٹھیں فیکٹرویوں میں آئیں۔
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2022ء تک 46 لاکھ 12 ہزار 687 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 لاکھ 58 ہزار 395 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کی شرح 77.14 فیصد رہی، صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 40 لاکھ 78 ہزار 769 گانٹھ کپاس آئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنیوالی فصل 27 لاکھ 62 ہزار 287 گانٹھ کپاس سے 13 لاکھ 16 ہزار 482 گانٹھ زائد ہے، پنجاب میں اضافے کی شرح 47.66 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 40 لاکھ 92 ہزار 313 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 18 لاکھ 50 ہزار 400 گانٹھ کپاس سے 22 لاکھ 41 ہزار 913 گانٹھ زیادہ ہے۔ صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 121.16 فیصد رہی۔
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2023ء تک فیکٹریوں میں آنیوالی کپاس سے 80 لاکھ 82 ہزار 744 گانٹھ روئی تیار کی گئی، ملک میں 241 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 92 ہزار 126 گانٹھ روئی خریدی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 73 لاکھ 14 ہزار 127 گانٹھ روئی خریدی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کاٹن سیزن 2023-24ء میں خریداری نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 210 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 40 لاکھ 8 ہزار 64 گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 31 دسمبر 2023ء تک 65 ہزار 311 گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 94 ہزار 8 گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 2 لاکھ 17 ہزار 7 گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 80 ہزار 516 گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ 53 ہزار 945 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 31 ہزار 825 گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2 لاکھ 22 ہزار 968 گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں 2 لاکھ 15 ہزار 519 گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ 89 ہزار 716 گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 5 لاکھ 98 ہزار 211 گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 5 لاکھ 51 ہزار 377 گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 10 لاکھ 67 ہزار 804 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
سندھ میں ضلع سانگھڑ میں 16 لاکھ 88 ہزار 766 گانٹھ کپاس، ضلع میرپور خاص میں ایک لاکھ 35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں ایک لاکھ 78 ہزار 615 گانٹھ کپاس، ضلع نوشہرو فیروز میں 3 لاکھ 20 ہزار 976 گانٹھ کپاس، ضلع خیرپور میں 3 لاکھ 54 ہزار 178 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 5 لاکھ 46 ہزار 890 گانٹھ کپاس، ضلع جامشورو میں 63 ہزار 200 گانٹھ کپاس، ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ 28 ہزار 882 گانٹھ کپاس فیکٹریو میں آئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں ایک لاکھ 87 ہزار 221 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ غیر فروخت شدہ اسٹاک 5 لاکھ 64 ہزار 829 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔