اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان ۔ تاجکستان سرحدی علاقے میں 137 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں،نہ ہی آفٹرشاکس محسوس کیے گئے۔
یاد رہے کہ 15 دسمبر کو بھی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔اور زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت3 .9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق اس زلزلےکی زیر زمین گہرائی 18 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔