آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزار پوائنٹس کی اہم حدبحال ہوکربرقرار نہ رہ سکی، دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 895 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس 297 پوائنٹس بڑھ کر 64647 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آئل اینڈ گیس،اسٹیل اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کےشیئرز میں خریداری ہوئی،آج مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوپہر تقریباً ایک بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس یا 1.21 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 126 تک جا پہنچا۔دن کے آغاز پر کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 64480 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 349 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281 روپے 80 پیسے پرآگیا۔