نگران وفاقی وزیرتجارت ڈاکٹرگوہراعجاز نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر 2023 میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں طور پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ایک بیان میں ڈاکٹرگوہر اعجاز نےبتایا کہ دسمبرمیں برآمدات 22.2 فیصد بڑھ کر 2.812 ارب ڈالرز ہوگئیں جبکہ دسمبر 2022 میں برآمدات 2.301 ارب ڈالرز تھیں۔
نگران وفاقی وزیرتجارت نے امید کا اظہار کیا کہ ملکی برآمدات جلدماہانہ 3 ارب ڈالرزکے ہدف تک پہنچ جائیں گی۔