اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی۔
اے این ایف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ کا ٹرائل کورٹ سے فیصلہ ہونے کی وجہ سے ضمانت منسوخی کی درخواست غیرموثر ہو چکی ہے۔
اے این ایف نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ 10 دسمبر 2022 کو رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس کا فیصلہ کر چکی ہے۔