سال 2023 گزر چکا اور 2024 شروع ہو چکا ہے ، اور گزرے ہوئے سال کے دوران کرکٹ کی دنیا میں بے شمار اتار چڑھائو نظر آئے، تاہم،سال ختم ہونے کے ساتھ، چند اسٹار کرکٹرز پر ایک نظر جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے کم از کم ایک یا تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں ورلڈ کپ جیتنے والے اور اس کھیل کے کچھ مشہور نام شامل ہیں ۔
عماد وسیم
سب سے پہلے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم ہیں ، جنہوں نے2023 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،انہوں نے 55 ون ڈے ،66 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیںکھیلا، تاہم اب ان کے مداح ان کو پاکستان سپر لیگ کے سیز ن9 میںاسلام آباد یونائیٹڈ میں کھیلتا ہوا دیکھیں گے۔
اسد شفق
دوسرے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز اسد شفیق ہیں ، اور انہوںنے بھی سال 2023 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو الوداع کہا ، 37 سالہ بیٹر اسد شفیق نے77 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی 20میچز کھیلے، یاد رہے کہ گزشتہ کے دسمبر میں ان کی قیادت میںکراچی وائٹس نےایبٹ آباد کوشکست دیکر نیشنل ٹی 20 کا تاج اپنے سر سجایا۔
وہاب ریاض
تیسرے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فرنٹ لائن بالر وہاب رض ہیں ، جنہوں نے اگست 2023 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سےریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے بین اقوامی کرکٹ میں 2008 سے 2020 تک پاکستان کیلئے 27 ٹیسٹ ،91 ون ڈے ، 36 ٹی 20 کھیلے ، اور اب وہ قومی ٹیم کے چیف سیلیکٹر کیساتھ پنجاب کے نگران وزیر کھیل کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
اسٹورٹ براڈ
چوتھے نمبر دنیائے کرکٹ کا ایک بڑا نام انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ میںاب کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ دائیںبازو کے اسپیڈسٹر 600 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے37 سالہ اسٹورٹ براڈ نے پیشگی اعلان کیا تھاکہ ایشز 2023 ان کی بین الاقوامی سیریز ہونے جا رہی ہے۔ جبکہ براڈ نے 37 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا،انہوں نے جیمز اینڈرسن کے ساتھ ایک تیز گیند بازی کی جوڑی بھی بنائی تھی۔
کوئنٹن ڈی کاک
پانچویں نمبر پرایک اور اسٹار انٹرنیشنل کرکٹر جو اب صرف ٹی 20میں نظر آئیں گے وہ ہیں کوئنٹن ڈی کاک۔ جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز نے کرکٹ کی دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے 30 سال کی عمر میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ جب کہ اس سے قبل وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے تھے، اچھی فارم میں ہونے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کو بلند ترین سطح پر چھوڑنے کا ان کا فیصلہ واضح طور پرحیران کن تھا۔ انہوں نے اپنے آخری بین الاقوامی کرکٹ میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مجموعی طور پر 594 رنز بنائے لیکن پھر بھی کرکٹ ست دستبردار ہونے کا انتخاب کیا۔ ڈی کاک 155 ون ڈے میچوں کے بعد ریٹائر ہوئے جس میں انہوں نے 6770 رنز بنائے۔
سنیل نارائن
چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سٹار آل راؤنڈر سنیل نارائن نے بھی 2023 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ نارائن نے بین الاقوامی کرکٹ میں 6 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 51 ٹی ٹوئنٹی کھیلے لیکن خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں انمٹ نشان چھوڑ گئے۔ تاہم، وہ آئی پی ایل سمیت دنیا بھر کی لیگز میں اپنی پرفارمنس دکھاتے رہیں گے، انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے 2012 اور 2014 میں لیگ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2012 میں ان کا T20 ورلڈ کپ ٹائٹل، 1979 ورلڈ کپ کے بعد ان کا پہلا عالمی ٹائٹل ہے۔
میگ لیننگ
ساتوں نمبر پرسٹار آسٹریلوی ویمن کرکٹر میگ لیننگ نے بھی 2023 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے شاندار کیریئر نے 241 تک جاری رہنے والے اپنے کیریئر کے دوران سات ورلڈ کپ ٹائٹل (دو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پانچ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ) جیتے۔ انہوں نے ان میچز میںاپنے کریڈٹ پر 8,000 سے زیادہ بین الاقوامی رنز کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے لی اور وائٹ بال کرکٹ میں ایک قابل رہنما کے طور پر اپنا نام روشن کیا۔
ایلکس ہیلز
آٹھویں نمبر پرانگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے بھی گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ بین الاقوامی مرحلے پر ہیلز کی آخری یادگار اننگز T20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف سامنےآئی جہاں انہوں نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا جسے بعد میں انہوں نے جیت لیا۔ یاد رہے کہ ہیلز ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے اور کپتان ایون مورگن کا اعتماد کھونے کے بعد 2019 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ اسکواڈ کا حصہ بننے سے محروم ہو گئے تھے جنہوں نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔ ہیلز نے 11 ٹیسٹ میچز، 70 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی۔
جوگندر شرما
نویں نمبر پر بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2007 کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز ترین بولر جوگندر شرما نے سال 2023 میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ جوگندر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف آخری اوور میں شاندار بائولنگ کرکے بھارت کو تاریخی فتح دلائی تھی۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 4 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔
مرلی وجے
دسویں نمبر پر بلے باز مرلی وجے نے اس سال کرکٹ کو الوداع کہا ۔ مرلی وجے نے ہندوستان کے لئے 61 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے 30 جنوری 2023 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ دائیں بازو کے بلے باز مرلی وجے آخری بار 2018 میں بھارت کے لئے کھیلے تھے۔
گورکیرت سنگھ مان
گیارہویں نمبر پر بھارت کےآل راؤنڈر گورکیرت سنگھ مان نے نومبر 2023 میں بین الاقوامی اور بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ 33 سالہ گورکیرت سنگھ مان نےبھارت کے لیے 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ انہوں آخری باربھارت کیلئے 2016 میں کھیلا تھا۔
ڈیوڈ ولی
بارہویں نمبر پر انگلش کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ڈیوڈولی ہیں جنہوں نے 2023 میں دنیا ئے کرکٹ کو خیرآباد کہا، انہوں نے2015 سے 2023 کے اپنے کیریئر میں73 ون ڈے اور 43 ٹی 20 میچز کھیلے ، تاہم اب ڈیوڈ ولی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں ملتان سلطانز کے نمائندگی کریں گے۔