اسرائیلی حکام نے اپنی فوج کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، غزہ میں گراؤنڈ آپریشن کے دوران 29 فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے۔ اسرائیل نے 5 بریگیڈ فوج غزہ سے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی حکام نے اپنی فوج کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، گراؤنڈ آپریشن کے دوران 29 فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 2 فوجیوں کو ساتھیوں نے غلطی سے گولی ماردی، 9 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ٹینکوں کے نیچے آکر ہلاک ہوئے، کچھ فوجی بارودی مواد نصب کرتے ہوئے مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 5 بریگیڈ فوج غزہ سے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب غزہ پر نئے سال کے میں بھی اسرائیلی خونریزی جاری ہے، خان یونس میں بمباری سے مزید 35 فلسطینی شہید ہوگئے، دیر البلح میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بھی حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق الاقصیٰ اسپتال زخمیوں سے بھر گیا، 24 گھنٹے میں مزید 150 فلسطینی شہید ہوئے، مجموعی تعداد 21 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔
میڈیا کے مطابق وسطی غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کردیئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کی تیاریاں کرلیں، برطانیہ اور امریکا یمن میں اہم اہداف پر میزائل حملہ کریں گے، سمندر میں اور یمن کے اندر حوثی اہداف نشانہ بنیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور یورپی ملک بھی اس کارروائی میں حصہ لے گا، جلد ہی امریکا اور برطانیہ کا مشترکہ بیان سامنے آسکتا ہے۔