آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا ۔جس میں نگران صوبائی وزیرکھیل نوابزادہ جمال رئیسانی افتتاحی میچ میں بطور کھلاڑی حصہ لیں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کے مطابق سی ایم بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 52 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور کل افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن بلوچستان پولیس اور مسلم کلب چمن کے مابین میچ ایوب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں نگران صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی بحثیت کھلاڑی حصہ لیں گے۔
اختتامی تقریب و فائنل میچ یکم اکتوبر کو کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا جس کے مہمان خصوصی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ہوں گے۔
فاتح ٹیم رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 15 لاکھ ،دس لاکھ اور 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔
ڈی جی سپورٹس نے کل کوئٹہ میں شروع ہونے والے چوتھے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں نکالے ۔
واضح رہے فٹبال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کل 186 فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا جس میں تقریبا 3780 کھلاڑیوں نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔