نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے ڈائیونگ لائسنس کی بڑھائی گئی فیس کا اطلاق9جنوری تک موخر کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 9جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا،9جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جنوری یعنی آج سے ہونا تھا لیکن نگران وزیراعلیٰ نے اسے فی الوقت روک دیاہے ۔