صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کےلیے کام کرنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کے بارے میں نااُمیدی پھیلانا ختم کریں۔
تفصیلات کے مطابق پارک ویوسٹی اسلام آباد کے ڈاؤن ٹاؤن اور ڈانسنگ فاؤنٹین کا افتتاح کردیا گیا۔ ملک کا سب سے بڑا ڈانسنگ فاؤنٹین آج سے فعال ہوگیا جبکہ پارک ویوسٹی میں 100 کنال پر پھیلی جھیل بھی سیاحوں کیلئے کھول دی گئی۔300 کنال پر پھیلامنصوبہ ملک میں سیروسیاحت کے فروغ میں سنگ میل ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، نگران وزراء مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین سمیت سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کی مشہورشخصیات نے شرکت کیں۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین وژن گروپ عبدالعلیم خان نے ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد کو ملک اور پاکستانیوں کے نام کرنے کا اعلان کردیا، صدرآئی پی پی نے کہا کہ مجھے پاکستان میں ہی سب کچھ ملاہے، ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان پریقین رکھیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبہ 4ماہ میں بنایا گیاہے، ڈاؤن ٹاؤن کمرشل میں700ہائی رائزبلڈنگ، کارپوریٹ عمارتیں ہوں گی، سیوریج، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا، پارک ویومیں سب سےبڑاسولرپینل منصوبہ لگایاجائے گا، پارک ویو سٹی اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بھی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ویوسٹی نےعلاقے میں8 لاکھ سے زیادہ درخت لگادیئے، پارک ویو سٹی میں ملک کا سب سے بڑا شاپنگ مال بنارہے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔