جمعیت علماء اسلام (ف) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔
عام انتخابات 2024ء کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے شاہدہ اختر علی، نعیمہ کشور، حنا بی بی اور صدف یاسمین کے نام فائنل کرلیے، دیگر امیدواروں میں زرین بی بی، عالیہ کامران مرتضٰی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جے یو آئی نے سندھ اسمبلی کیلئے حنا اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھ کے ناموں کا اعلان کیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے عاتکہ امیر حمزہ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم کے نام فائنل کرلئے۔
جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا کیلئے ریحانہ اسماعیل، عاصمہ عالم، ستارہ آفرین، ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ بلوچستان سے شاہدہ رؤف، صفیہ مفتی فضل الرحمٰن، معصومہ بلوچ اور بی بی زلیخہ کے نام فائنل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔