انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی، جمعہ کو امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا جمعہ کو بھی جاری رہا، ایک موقع پر انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے تک سستا ہوا تاہم اختتام پر یہ فرق 13 پیسے پر آگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/f5vFxgudE9#SBPExchangeRate pic.twitter.com/IDRce4q39w
— SBP (@StateBank_Pak) December 29, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی کے بعد 281.93 روپے سے 281.86 روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تقریباً ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس میں 20 دسمبر سے اب تک 1.21 روپے کی کمی ہوچکی ہے اور نرخ 283.01 سے 281.86 روپے پر آگئے ہیں۔