جرمنی اس وقت صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی سے دوچار ہے، 2025 تک تقریباً 150,000 اضافی نرسنگ اسٹاف کی ضرورت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
جرمنی میں نرسوں کی کمی کا مسئلہ کئی سالوں سے برقرار ہے، جس نے حکام کو حل تلاش کرنے پر مجبورکر دیا ہے ، ضرورت کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کرتے ہوئے پر کشش پیشکش کر دی گئی ہے ۔
جرمنی نے اس پروگرام کو ’ ٹرپل وِن ‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت ویتنام ، انڈونیشیاء اور فلپائن سے نرسنگ سٹاف کو راغب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس پروگرام کے تحت ہنگامی بنیادوں پر نرسنگ سٹاف کو نوکریاں دی جائیں گی ۔
پروگرام کے تحت جرمنی جانے والے میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ افراد ایک بھاری رقم اپنے گھر والوں کو بھیجنے میں کامیاب ہو پائیں گے ۔
اس شعبے میں پیشگی تجربہ رکھنے والے نوجوان افراد جرمنی میں نرسنگ ٹریننگ پروگرام سے گزریں گے اورٹریننگ مکمل ہونے پر جرمنی میں ہی نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔