ابو ظہبی کے حکمران خاندان کا شمار امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے،تاہم اب پوری دنیا میں اس خاندان کو امیر ترین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے,سال 2023 میں یہ خاندان دولت مندی میں سب سے آگے نکل گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں ابو ظہبی کا حکمران خاندان امریکا کے والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔
یہ گزشتہ 5 برسوں میں یہ پہلا موقع ہےکہ کوئی خاندان والٹن خاندان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا امیر ترین خاندان بننے میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔
رپورٹ کےمطابق پہلی بارہاؤس آف نہیان سالانہ درجہ بندی میں شامل ہوا ہے، ابو ظہبی کے حکمران خاندان النہیان کے اثاثے 305 ارب ڈالر ہیں۔
جبکہ دوسرے نمبر والٹن خاندان ہے جو کہ 259.7 ارب ڈالرکے اثاثوں کا مالک ہے تیسرے نمبر پر فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ہرمیس مالکان ہیں جن کی دولت 150.9 ارب ڈالر ہے۔
اس فہرست میں 5 واں نمبر قطری شاہی خاندان الثانی ہے جن کی مجموعی دولت 133 ارب ڈالر کے قریب ہے۔