ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپرز اب باقائدگی سے موصول ہورہے ہیں جس کے بعد پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کررہے ہیں۔
پاسپورٹ آفس کراچی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار لیمینیشن پیپر کی وافر مقدار حاصل کر لی گئی ہے رواں سال پینسٹھ لاکھ پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو ہزار ستائیس میں ای پاسپورٹ مینڈٹری ہو جائے گا۔مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ای پاسپورٹ پر منتقل کر رہے ہیں ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے مشینیں خرید رہے ہیں نیا سسٹم آیندہ چھ سے سات مہینوں میں انسٹال ہو جائے گا ۔
اعلی سطحی ٹاسک فورس افغان نیشنلز کو جاری کئیے گئے بارہ ہزار پاسپورٹ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔