فرازچوہدری کی اہلیہ کی شوہرکی بازیابی کے لیےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فراز چوہدری بھائی فوادچوہدری کےکاغذات نامزدگی جمع کروانے آراو آفس گئے،انھیں راستے میں ہراساں کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔
اہلیہ نے الزام لگایا کہ انکے شوہر کوکاغذات نامزدگی جمع کروانےسےروکا گیا بلکہ اغوا بھی کرلیاگیا،اغوا اورکاغذات جمع کروانےسےروکنا آئین کیخلاف ورزی ہے،
درخواست میں بینا فراز نےاستدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر فراز چوہدری کو باز یاب کروائیں،الیکشن میں حصہ لینا کسی بھی شہری حق ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ فوادچوہدری اس ائینی حق کے کیے این اے ،60 اور 61 سے کاغذات جمع کروانا چاہتے تھے،فاضل چیف الیکشن کمشن کو انتخابی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے ک اختیار حاصل ہے۔
درخواست فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔