پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان کی واپسی کے معاملے پر آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات نے تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہےتحریری فیصلے میںلکھا گیا کہ دلائل سننے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ 8فروی کو الیکشن کا انعقاد ہےالیکشن کمیشن کی جانب سے 13 جنوری کو سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ہونے ہے۔
جسٹس کامران حیات نےتحریری فیصلے میںمزید لکھا کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسی جماعت جس کو لوگ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں انہیںانتخابی نشان سے محروم کیا گیاالیکشن کمیشن کے 22 دسمبر کے فیصلے کو معطل کیا جاتا ہےالیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔
جسٹس کامران حیات نےکہا کہ دیگر فریقن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کی جاتی ہے۔