پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ مجھے بلے کا انتخابی نشان کی آفر ہوئی تھی جو میں نے لینے سے انکار کر دیا۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے لینے سے انکار کیا ہے بلا ہو یا نہ ہو ہم نے اپنا پروگرام دینا ہے صوبے کے ضبط حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کئی حمایتی آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے کے بعد ہماری صفوں میں ہوں پارٹیوں کو چھوڑنا کوئی کفر نہیں، یہ سیاسی عمل پی ٹی آئی کو چھوڑنے پر مجھے لوگ لوٹا کہتے ہیں جو عجیب بات ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے سربراہ پرویز خٹک کا بلے کے انتخابی نشان کے متعلق دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ترجمان الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پرویز خٹک سمیت کسی کو بلے کے نشان کی پیشکش نہیں کی،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرویزخٹک کا دعویٰ مستر کرتے ہیں۔