اسرائیل نے دمشق پر حملہ کرکے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی کو قتل کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کرکے ایرانی فوج کے مشیر کو قتل کردیا، حملہ مشاورت اجلاس کے دوران کیا گیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ایرانی فوج کے مشیر کا نام سید رضا موسوی تھا، وہ عراق میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی تھے۔
ترجمان ایرانی فوج نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسے حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فوجی مشید کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے بدلہ لیا جائے گا۔