گلگت بلتستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کو حراست میں لینے کے بعد صوبہ بدر کر دیا ۔
پی ٹی آئی کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ اور ڈاکٹر امجد علی خان کو بھی صوبہ بدر کر دیا گیاہے ۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو پہلے پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا اور بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق جنید اکبر گلگت میں پارٹی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔




















