امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری شاندار اور بے مثال بحری ناکہ بندی اب ختم کی جارہی ہے، آبنائے ہرمز میں رکے ہوئے جہاز اب ’’ واپس گھر جانے‘‘ کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا تباہ کی گئی نیوکلیئر ڈسٹ جو پہاڑوں کے نیچے دفن ہے،نکالےگا،یہ کام ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون اور اشتراک سے کیا جائے گا،بعد میں اس مواد کو تباہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کواس پر رضامند ہونا ہو گا کہ وہ کبھی ایٹمی ہتھیاریا بم نہیں بنائے گا،آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولی جائے،بحری آمد و رفت سے بغیر کسی ٹول یا پابندی کے راستہ فراہم کیا جائے،تمام بارودی سرنگیں اگر موجود ہیں تو ختم کر دی جائیں گی۔
ٹرمپ کا کہناتھا کہ اپنےعظیم زیرِ آب مائن سویپرز کے ذریعے ایسی متعدد سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے،ایران باقی ماندہ سرنگوں کو فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا،ہماری شاندار اور بے مثال بحری ناکہ بندی اب ختم کی جا رہی ہے،آبنائے ہرمزمیں رکے ہوئے جہاز اب ’’واپس گھر جانے‘‘کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کیلئے سیچوایشن روم جارہا ہوں،ایران کے معاملے پر ابھی سچویشن روم میں ملاقات کروں گا،بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی،ایران کی افزودہ یورینیم اب امریکا نکالے گا۔





















