پاکستانی شہریوں سے بینک فراڈ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک کے فکس ڈیپازٹ سے اکتالیس کروڑ روپے غائب ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اوورسیز پاکستانی فہد بٹ اور انکے اہلخانہ نے 2017 میں غیر ملکی بینک کی کراچی برانچ میں 8 لاکھ 66 ہزار امریکی ڈالرز اور 16 کروڑ روپے کیش فکس ڈپازٹ کروائے۔ بینک سے منافع مسلسل منافع بھی ملا لیکن نومبر دو ہزار تئیس میں فہد بٹ کی جانب سے بینک نکلوانے پہنچنے پر پتہ چلا کہ اکاؤنٹ خالی ہے۔
فہد بٹ نے سما کو بتایا کہ بینک عملے کی جانب سے غلط بیانی کی گئی کہ رقومات آپنے خود نکلوائی ہے متاثرین کی جانب سے بینک کے عدم تعاون اور فراڈ کی تحقیقات کے لئے تحریری درخواست پر ایف آئی اے نے متعلقہ بینک سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔