اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی کے وکلا کی جلد سماعت کی استدعا پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے اسی کے مطابق درخواست آئندہ پیر تک سماعت کےلیے مقرر ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔
عمران خان نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت دائرکی۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے۔