پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف سے منسلک وکیلوں کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چلینج کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کیس سے متعلق پٹیشن تیار کرلی گئی ہے، بیرسٹر گوہر علی خان کل پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کل کیس دائر کرنے کے بعد کوشش ہوگی کہ پٹیشن کل ہی سماعت کے لئے مقرر ہوجائے، پٹیشن میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔