سعودی عرب میں ریاض سیزن کی رعنائیاں اگلے ماہ اٹھائیس اکتوبر سے شروع ہونگی۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کےچیرمین ترکی الشیخ کا کہنا ہےکہ اس سال ریاض سیزن میں ڈزنی لینڈ کا قلعہ متعارف کروایا جائے گا۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح مختلف تفریحی، ادبی، ثقافتی اورکھیلوں کی سرگرمی سے بھرپور نیا ریاض سیزن اٹھائیس اکتوبر کو شروع ہوگا جس میں میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد ہونگے جن میں ملکی اور غیرملکی نامور گلوکار پرفارم کریں گے
إطلاق فيديو موسم الرياض بهويته الجديدة 2023
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) September 16, 2023
تجارب وفعاليات ترفيهية عالمية للحظات استثنائية#RiyadhSeason#BigTime pic.twitter.com/1hyRhq4wKF
اس کے علاوہ ریسلنگ کے عالمی مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ نے کہا ہےکہ بلیوارڈ ورلڈ اور بلیوارڈ سٹی کے بعد اس سال ریاض سیزن میں ڈزنی لینڈ کا قلعہ متعارف کروایا جائے گا
ریاض سیزن کا رقبہ مزید چالیس فیصد بڑھا دیا گیا ہےجس سے ملکی اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح لطف اندوز ہوسکیں گے جبکہ گزشتہ سالوں کی طرح ریاض سیزن میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ایونٹس کابھی اہتمام کیا جائے گا۔