بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین کی بس میں آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس شاہ نورانی سے کراچی جارہی تھی کہ ضلع حب کے علاقے ساکران کے قریب اس میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 3 زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔