اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مرکزی داخلی راستوں میں سے ایک ’ باب السلسلہ ‘ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا اور انہیں باہر نکال دیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز سخت حفاظتی اقدامات نافذ کرتے ہوئے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا اور مسجد کے ارد گرد فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی۔
خبر رساں ادارے المیادین کے مطابق روش ہشناہ کا جشن منانے کے لئے سینکڑوں انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مراکش گیٹ کے ذریعے صحن الاقصیٰ میں داخل ہوئے۔
Media coverage: "Israeli occupation police assault Palestinian women trying to defend Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound amid provocative visits by extremist Israeli settlers to the holy site, today." pic.twitter.com/kRkiDW3mFe
— Quds News Network (@QudsNen) September 17, 2023
واضح رہے کہ ’ روش ہشناہ ‘ یہودیوں کا ایک تہوار ہے اور یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب یہودی برادری اپنے یہودی ورثے اور اپنی ثفاقت کا جشن مناتی ہے۔
المیدین کے مطابق مسجد کے اندر سے دو افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
یروشلم کے محکمہ اسلامی اوقاف نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج آباد کاروں کی دراندازی سے قبل مسجد کو خالی کرنے کے لیے کام کر رہی تھی۔
فجر کی نماز کے بعد متعدد مسلمان نمازی اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر احجتاجاً مقدس مقام پر جمع ہوئے ۔
تغطية صحفية: "مستوطنون يرقصون ويغنون في طريق باب السلسلة بعد خروجهم من المسجد الأقصى، في محاولة لاستفزاز الفلسطينيين الذين مُنعوا من دخول المسجد". pic.twitter.com/ex0hslDMDA
— المركز الفلسطيني للإعلام (@PalinfoAr) September 17, 2023
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے باب السلسلہ کے قریب ایک معمر مرد اور معمر خاتون سمیت تین نمازیوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا، تینوں نے مسجد کے داخلی دروازے پر ایک اسرائیلی آباد کار کے ہارن بجانے پر اعتراض کیا تھا۔
Watch: Israeli occupation forces brutally attacked Muslim worshippers this morning at Bab as-Silsila (the Chain Gate), one of the main entrances to the Al-Aqsa Mosque compound in occupied Jerusalem. pic.twitter.com/OhGHBjJioq
— Wafa News Agency - English (@WAFANewsEnglish) September 17, 2023