دنیا کے مختلف خطے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم مغربی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں دسمبر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں کے کچھ علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرتھ میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقے موسلا دھار بارش کی زد میں ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ کے ساتھ ساتھ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اب تک جنگلات میں 20 سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔