عوامی نیشنل پارٹی میں توڑ پھوڑ شروع ہوگئی پشاور میٹروپولٹن کے صدر عابد اللہ یوسفزئی اے این پی سے مستعفیٰ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
رپورٹس کے مطابق آٹھ فروری قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کے ادھرسے ادھر ہونے کے سلسلے میں تیزی جاری ہیں پشاور کے صدر عابد اللہ یوسفزئی نے اے این پی سے طویل رفاقت توڑ دی اور بلاول بھٹو زرادری کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سید ظاہر شاہ نے حاجی بلور پر احسان جتایا کہ چار بار ان کا ساتھ دے چکے اب کی بار وہ ہمارا ساتھ دیں ورنہ پھر ہم میدان میں اتریں گے
پی پی پی کے ظاہر شاہ خاندان اوراے این پی کے بلور خاندان کے درمیان پشاور این اے 32 اور پی کے 83 کے حصول کے لئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔