ایئربس اٹلانٹک کے عملے کے 700 سے زائد افراد کمپنی کی جانب سے دیئے گئے کرسمس ڈنر کے باعث بیمار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ تہوار کی دعوت کے مینو میں کیا تھا جو کرسمس سے پہلے ڈراؤنا خواب بن گیا، تاہم، ایئربس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بیمار ہونے والے افراد کی تعداد صرف 100 ہے۔
ایک بیان میں ایئربس نے کہا کہ وہ اے آر ایس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، تاکہ بیماری کی وجہ کی نشاندہی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنانے جائے کہ ایسا مستقبل میں دوبارہ نہ ہو سکے۔
ایئربس اٹلانٹک دنیا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا ذیلی ادارہ ہے اور اسکے پانچ ممالک میں 15,000 ملازم ہیں۔
اے آر ایس نے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ پچھلے ہفتے ہونے والے عشائیہ میں کون سے کھانے نے لوگوں کو بیمار کیا ، لیکن جمعہ کے روز کہا گیا تھا کہ بیمار ہونے والے افراد میں قے یا اسہال کی علامات ظاہر ہوئیں۔
تنظیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر فوڈ پوائزننگ کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔