دفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے ان گنت جوان اپنی جانیں قربان کرتے آرہے ہیں۔ سپاہی قسمت خان شہید بھی آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک پاکستان کے دشمنوں کے خلاف لڑے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے سپاہی قسمت خان اٹھائیس اکتوبر 2023 کو ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے ہیں۔ اہلخانہ کو شہید کے وارث ہونے پر بڑا فخر ہے۔
Sepoy Qismat Khan remembered for his heroic battle in Khyber district against terrorists#SamaaTV #News #SepoyQismatKhan #PakArmy pic.twitter.com/us7UbqVhKO
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 24, 2023
بیوہ سپاہی قسمت خان شہید کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی شکایت نہیں، وہ ایک فرشتہ تھا، مجھے اس بات کا فخر ہے کہ وہ شہید ہیں۔ سپاہی قسمت شہید کے کزن نے کہا کہ وہ سب لڑکوں کو فوج میں جانے کی ترغیب دیتا تھا، قسمت خان پورے علاقے کے لئے فخر ہے۔
جرأت و بہادری کی مثال سپاہی قسمت خان شہید کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہمارا دوست پاکستان کے دشمنوں کیخلاف بہادری سے لڑا۔