پولیو وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، کراچی جنوبی اور چمن کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے مزید 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جن میں کراچی جنوبی اور چمن شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پولیو کا پھیلاؤ روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے، تارکین وطن کی ویکسینیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، والدین ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔