قومی ٹیم کی آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،اسپنر نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کےمطابق نعمان علی کو اچانک پیٹ میںں شدید تکلیف ہوئی،ڈاکٹرز کے معائنہ کےبعد اپینڈکس کی تکلیف کی نشاندہی کی۔نعمان علی کی فوری سرجری کی گئی ہے۔
نعمان سرجری کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے
فاسٹ باؤلرخرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
اس سے گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے۔اسپیشلسٹ سےمشاورت کےبعدپی سی بی آئندہ کا پلان طےکرےگا۔
مشاورت کےبعدخرم شہزادکااین سی اےمیں ری ہیب شروع کیاجائےگا،واضح رہےکہ خرم شہزاد نے پرتھ ٹیسٹ کےدوران تکلیف کی شکایت کی تھی۔خرم شہزاد کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسم میں درد محسوس ہوئی تھی۔
خرم شہزاد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے۔