سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ عام انتخابات میں صحت مند مقابلے کیلئے برابری کا میدان ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر سیاسی جماعتوں کی شکایات دورکرے۔ جمہوریت کی کامیابی کیلئے ووٹرز کو انتخابی عمل پر اعتماد ہونا چاہیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
constp.p._47_2023 by Farhan Malik on Scribd
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن شکایات دورکرے،ایمانداری سے منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،آرٹیکل 220 کےتحت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں الیکشن کمیشن یقینی بنائے تمام جماعتوں کو انتخابی عمل میں مساوی موقع ملے۔
تحریری فیصلہ میں سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ منصفانہ انتخابات منتخب حکومت کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں صحت مند مقابلے کیلئے برابری کا میدان ضروری ہےجمہوریت کی کامیابی کیلئے ووٹرز کو انتخابی عمل پراعتماد ہونا چاہیے۔