خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں بچوں پر جسمانی سزا کی شکایات کے لیے ہر ضلع میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نےصوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلےمیں کہا گیا کہ جسمانی سزا کی شکایت رپورٹ کرنے کے لیے ہرضلع میں کمیٹی بنائی جائے،جو 2 سکول پرنسپل اورڈی ای او آفس سے ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔
مراسلےمیں کہا گیاکہ کمیٹی جسمانی سزا سمیت دیگرشکایت متعلقہ حکام تک پہنچائیں گی،سکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا نہیں دی جائے گی،سکولوں میں بچوں سےصفائی کروانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں،کسی بھی سرکاری سکول میں بچوں سے صفائی کرائی گئی تو سکول ہیڈ کےخلاف کاروائی ہوگی۔