کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور وصول کرنے کا دوسرا روز اختتام پزیر ہوگیا ہےاسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، مرکزی مسلم لیگ سمیت ازاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے راولپنڈی میں چوہدری نثار، فیاض الحسن چوہان،رضا شاہ، عامر فدا پراچہ اور چوہدری دانیال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
پیپلزپارٹی کے اقلیتی نشست کے امیدواررمیش لال نےکاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں قائم آراو دفتر میں جمع کروائے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسلام آباد کے افس سے این اے چھیالیس سے مختلف جماعتوں کے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دیگر سولہ نے کاغذات وصول کیے ۔
این اے سینتالیس سے مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے تئیس کاغذات نامزدگی وصول کیے جبکہ نو امیدواروں نے فارم جمع کروائے این اے اڑتالیس سے انیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کے فارم لیے اور گیارہ نے جمع کروائے۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی طرف سے میاں اسلم، کاشف چوہدری اور ملک عبد العزیز نے تینوں حلقوں کے لیے نامزدگی فارم جمع کروائے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سے چوہدری شفیق الرحمن نے اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
دو روز کے دوران راولپنڈی این اے ستاؤن سےمختلف سیاسی جماعتوں کے اٹھہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور چودہ امیدوار نے جمع کروائے پی پی سولہ کی نشست کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے بیاسی امیدوارں نے کاغذات حاصل کیے اور سات امیدواروں نے جمع کروائے، پی پی پندرہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے انسٹھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور تین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ۔
پی پی دس سے ننانوے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور چھبیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے پی پی گیارہ سے سیاسی جماعتوں کے ننانوے افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیےاور پانچ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
راولپنڈی میں چوہدری نثار علی خان کے این اے تریپن سے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی ان کے صاحبزادے نے جمع کروائے ، اسی حلقہ سے ن لیگ کے چوہدری نعیم اعجاز نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ان دونوں سیاستدانوں نے پی پی دس سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے دو روز کے دوران این اے پچپن راولپنڈی کینٹ اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی چودہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پچاس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیےجبکہ چھ امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، این اے چھپن سے بھی انچاس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔