ملک بھر میں آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے اور پہلے روز سابق وزیر اعظم شہباز شریف ، علیم خان ، یاسمین راشد سمیت دو سو سے زائد امیدواروں نے لاہور سے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سےعام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ممکنہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے حلقہ این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 158 اور164 سے ، جبکہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، شفقت محمود اور شیخ امتیاز سمیت متعدد امیدوارں نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔
اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعلیم خان اور رہنما شعیب صدیقی نے این اے119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔ نذیرچوہان نے پی پی 162 اور رانا مبشر اقبال نے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں:۔عام انتخابات؛کاغذات نامزدگی حاصل کرنے،جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع
اس کے علاوہ ن مخصوص نشستوں پر ارم بخاری ، صنم جاوید سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں پر کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ بائیس دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی ۔