کولاراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل پرحملہ کیس میں صدارتی الیکشن کےلیے نااہل قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ہل پرحملہ ٹرمپ کو مہنگا پڑگیا۔ کولاراڈوکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کےلیے نااہل قراردے دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار بننے کےاہل نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے 6 جنوری 2021 کو اپنے حامیوں کے ذریعے حملہ کرایا،کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث ٹرمپ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نااہلی کا سامنا کرنے والے امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں، تاہم وہ 4 جنوری تک فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو غیرجمہوری قرار دے دیتے ہوئے فیصلے کیخلاف امریکی سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ امریکی عدالت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی 1868 کی شق کے تحت نااہلی کو تاریخی لمحہ قراردیا جارہا ہے۔