بھارتی حکام نے معروف بھارتی ماڈل میگھا شرما کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ عملے کی جانب سے پرس کی تلاشی پر برہمی کے بعد ماڈل میگھا شرما کی جانب سے ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل میگھا شرما کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ریاست اتر اکھنڈ کے شہر دھیرادون کے ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل سے جب ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام نے پرس چیک کروانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔
میگھا شرما نے خاتون سب انسپکٹر سے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔ اس موقع پر سیکیورٹی حکام نے ماڈل کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جہاں پولیس نے ماڈل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔