سپریم کورٹ آف پاکستان کےترجمان نے کہا کہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ترکیہ روانگی کےوقت کوئی پروٹوکول یااستثنیٰ نہیں لیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے سیکریٹری ہوابازی اورڈی جی اے ایس ایف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے16دسمبرکوترکیہ روانگی کےوقت کوئی پروٹوکول یااستثنی نہیں لی۔ اور انہوں نے ایئرپورٹ پرلگژری گاڑی،وی آئی پی لاوئج کی سہولت سےانکارکیا۔
خط کے مطابق چیف جسٹس کی اہلیہ سریناعیسیٰ نےاےایس ایف کےخواتین کےمخصوص کمرےمیں جاکرتلاشی دی، اورایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی وڈیوسےسریناعیسیٰ کی تلاشی کی تصدیق کیجاسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے خط میں سیکریٹری ایوی ایشن کوخط لکھ کرتضادکی نشاندہی کی تھی۔