اسلام آباد کے علاقے تھانہ رمنا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل اور ان کا بیٹا شہید، کراچی کمپنی کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق جبکہ تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں 8 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کے گھر واردات کی اور فرار ہو گئے ۔
رپورٹس کے مطابق راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش پولیس ہیڈ کانسٹیبل اور ان کے بیٹے کی موت کا سبب بن گئی محمد اشرف کو بنیان پہنے ویڈیو میں ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔محمد اشرف کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے لگے۔توبہادر پولیس افسر نے مسلح ملزمان کو دبوچ لیا اور بیٹے کو آواز دی۔پولیس اہلکار کو حاوی دیکھ کر لڑائی کے دوران ایک ملزم نے پسٹل نکال لیادوسرے ملزم نے محمداشرف کو سینے پر گولی مار دی۔ جس کے بعد مسلح ملزمان نے بیٹے کو بھی گولیاں مار دیں۔
شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل اشرف اور ان کے بیٹے کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں پولیس، ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور عوام نے شرکت کی شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں تدفین کےلیے روانہ کردیا گیا۔
ڈی آئی جی اپریشن کے دفتر کے سامنے، پولیس اہلکار کے بیٹے سمیت شہید ہونے والے واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹبل اشرف کے بھانجے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔اسلام آباد میں گورنمنٹ ہائی سکول گولڑہ شریف میں بطور ٹیچر تعینات ہوں میرے ماموں ڈیوٹی سے واپس آئے تو کھڑکی سے دیکھا دو مشکوک موٹر سائیکل چوری کر رہے تھےمیرے ماموں کو موٹر سائیکل 2ہفتے قبل بھی اسی جگہ سے چوری ہوا تھا۔
1069 by Farhan Malik on Scribd
ماموں نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی اور ملزمان نے فائرنگ کر دی۔میرے ماموں کا بیٹا زیشان بھی زمیں پر گرے والد کو اٹھانے آیا تو اس جو بھی 3 گولیاں ماری۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ان لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
ایس ایچ اوتھانہ رمنا عالمگیرخان کومعطل کردیاگیاہیڈکانسٹیبل اشرف کو دواور اس کے بیٹےکوتین گولیاں ماری گئیںپولیس اہلکاراوربیٹے کےقتل کی واردات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی آئی جی اسلام آبادنےایس ایچ او تھانہ رمناعالمگیرخان کومعطل کردیا۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق شہیدہیڈکانسٹیبل اشرف واقعےکےوقت ہی ڈیوٹی سے واپس آیاتھاہیڈکانسٹیبل اشرف کو2جبکہ سےاس کے بیٹے کو3گولیاں لگیں دو میں سے ایک موٹرسائیکل اشرف کا ایک ہفتہ قبل چوری ہوا تھاملزمان نےاس واردات سے قبل دو چکر لگائےتھےپولیس نےملزمان کی تلاش میں کیمروں کےذریعے ترنول تک پیچھاکیاملزمان جس موٹر سائیکل پر فرار ہوئے اس کی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔
دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اور شخص کو قتل کردیاڈاکو نوجوان کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئےپولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں اس واقعہ کی فوٹیج بھی نیوز کو موصول فوٹیج میں سنا جا سکتا ہے کہ شہری بے بسی سے چیچتے رہے ۔
تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں 8 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار مدثر کے گھر گھس کے ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہو گئے ،وفاقی پولیس کسی ایک واقعے میں بھی ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔