پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے عوام اور اداروں کے حساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے نیشنل سائبر سیکیورٹی آپریشن سینٹر قائم کردیا۔
ڈی جی سائبر سیکیورٹی ڈاکٹر مکرم خان کہتے ہیں دس سال کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ سائبر حملے پاکستان میں ہوئے یہ سینٹر ایسے حملوں سے پیشگی باخبر رہنے اور ان کو روکنے کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر مکرم خان نے اسلام آباد میں سماء سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ بھی ہوتا ہے۔
ڈی جی سائبر سیکیورٹی ڈاکٹر مکرم خان کی سماء سے خصوصی گفتگومیں کہا کہ نیشنل سائبر سیکیورٹی سنٹر کو فعال کر دیا گیا،پی ٹی اے میں ٹیلی کام سرٹ بنا دیا گیا ہےپاکستان میں گزشتہ ایک عشرے میں سب سے زیادہ سائبر حملے ہوئےدشمن ممالک پاکستان کو ٹارگٹ کر رہے ہیںسوشل میڈیا کے آنے سے سائبرسیکیورٹی کے مسائل بڑھے ہیں۔
ڈی جی سائبر سیکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ مالی فراڈ اور ڈیٹا لیک ہونے جیسے واقعات ہوتے ہیں،صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ کرتے ہیںسیٹلائٹ لائسنس میں پاکستانیوں کے ڈیٹا کی مقامی ہوسٹنگ یقینی بنائیں گے۔